News Politics — 19 December 2020

 پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ میاں صاحب کےپاس “تمہیں کیا”کہنےکےعلاوہ کچھ نہیں میاں صاحب کی سیاست کو شہباز شریف سے سخت خطرہ ہے، میاں صاحب اداروں اورعمران خان پرپرہی بھڑاس نکالتےہیں۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے باہر نوازشریف کے بیان پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب کےغصےکی وجہ مقدمے کا اختتامی مراحل میں جانا ہے، میاں صاحب کے پاس “تمہیں کیا” کہنے کے علاوہ کچھ نہیں، 300 ارب کی چوری پر میاں صاحب نے کہا”تمہیں کیا۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلے کے خدوخال سمجھنا میاں صاحب کیلئے کتنا مشکل ہے، میاں صاحب کی سیاست کو شہباز شریف سے سخت خطرہ ہے، میاں صاحب اب شہبازشریف کو تو کچھ کہنے سے رہے۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ میاں صاحب اداروں اورعمران خان پرپرہی بھڑاس نکالتےہیں، اظہارہمدری سےمیاں صاحب کاجی بہلتاہےتوہم تیارہیں، نوازشریف جس منڈی سےانصاف خریداکرتےوہ اجڑچکی ہے، جس تحریک کی دھمکی دی جارہی ہے، اسےجی ٹی روڈ پر دیکھا گیا۔

انکا کہنا تھا کہ میاں صاحب کوسمجھناچاہیےانصاف کو جھکانے کے زمانے اب گئے، عدلیہ کیخلاف شرانگیزی کا منصوبہ بنایا گیا تو پی ٹی آئی سڑکوں پر ہوگی، بڑے میاں کی منطق نرالی ہےکہ وہ بےایمان توسارازمانہ بے ایمان۔

فواد چوہدری نے کہا کہ قانون کی سمجھ ہوتی توقطری قطری کےبجائےاعمال نامہ پیش کرتے، میاں صاحب دھمکیاں نہ دیں ثبوت ہےتوعدالت میں پیش کریں۔

 


flicky chicky ad

 


Share

About Author

malik

(0) Readers Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *